شہر اولیاء کی مرکزی شاہراہوں کی خصوصی صفائی ستھرائی کا کام جاری

67

ملتان، 4جنوری(اے پی پی ): شہر اولیاء کی مرکزی شاہراہوں کی خصوصی صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے ، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت  پر وہاڑی روڈ کی صفائی کے لئے خصوصی آپریشن لانچ کردیا گیا ہے،مکینکل سوئیپر اور مشینری وہاڑی روڈ پہنچا دی گئی ہیں، ویسٹ منیجمنٹ  کمپنی   کے  و ورکرز وہاڑی چوک سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم تک سڑک کو نکھارنے میں مصروف عمل ہیں اور چوک کمہاراں والا فلائی اوور کی سکریپنگ شروع کردی گئی ہے ۔

حافظ جمال روڈ، چونگی نمبر14 اور ریلوے انڈر پاس کی صفائی  کا  بھی خصوصی کا آغاز کردیا گیا ہے، سپیشل صفائی سکواڈ کو آج قاسم بیلا، رضا آباد اور سورج میانی کی صفائی کی ٹاسک دیا گیا ہے۔

ایم  ڈی  ویسٹ  منیجمنٹ  کمپنی  فخرالاسلام ڈوگر  نے صفائی کے مانیٹرنگ میکانزم بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ منیجر آپریشنز،ڈپٹی منیجرز اور تمام سیکٹرز ہیڈ کو روزانہ صبح6بجے لائیو گوگل لوکیشن شئیر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔