پشاور، 6جنوری(اے پی پی): ضلع چارسدہ میں امن و امان کے قیام کیلئے سرکل سٹی، سرکل شبقدر، سرکل سرڈھیری اور سرکل تنگی میں خصوصی ناکہ بندی کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 3مجرمان اشتہاری،17 مشتبہ گان سمیت انسدادی کارروائی میں 7 افراد گرفتار کرلئے ہیں ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 5پستول، ایک بندوق اور 48 عدر کارتوس برآمد کر لئے۔ چارسدہ پولیس نے کالے شیشوں، کمسن موٹر سائیکل سواروں اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف حسب قانون کارروائی بھی کی۔
ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے اس موقع پر عوام سے ناکہ بندیوں پر اپنی گاڑیوں کی لائٹس آف رکھنے اور پولیس کے ساتھ تعاون کرنیکی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ناکہ بندی لگائی جاتی ہے یہ آپ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ناکہ بندیوں و گشت کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ امن و امان قائم ہو اور عوام کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔











