سیالکوٹ: سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی آگاہی بارے کیمپ کا انعقاد

69

سیالکوٹ،07جنوری( اے پی پی): سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی آگاہی کے  بارے میں  کیمپ لگایا گیا،شہریوں میں ماسک ، پھول، چاکلیٹس، ہیلمٹس اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ حسن اسد علوی، ڈی ایس پی ٹریفک مظہر فرید اور ڈی ایس پی سٹی سرکل احسان اللہ  نے   لگائے گئے روڈ سیفٹی اور ٹریفک آگاہی کے بارے کیمپ کا دورہ  کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے آگاہی ہرشخص کی بنیادی ذمہ داری ہے، موٹر سائیکل چلاتے وقت ہمیشہ  ہیلمنٹ   کا استعمال کریں اور سفر کے دوران  ڈرائیور کی ذمہ داری  ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرے  اور  کم عمر بچوں  کو  ہر گز موٹر سائیکل یا گاڑی نہ چلانے دیں  ۔