پاکستان کاگائیڈڈ میزائل فتح ون کا کامیاب تجربہ ، 140کلومیٹر تک وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے

130

اسلام آباد،7جنوری  (اے پی پی):پاکستان نے گائیڈڈ میزائل فتح ون کا کامیاب تجربہ کیا ہے ،  یہ میزائل140کلومیٹر تک وار ہیڈ لیجانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہتھیاروں کا یہ نظام پاک فوج کی صلاحیت اور اہداف کے حصول میں معاون اور مدد گار ثابت ہوگا ۔صدرمملکت، وزیراعظم ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ،پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سائنسدانوں اور فوج کے جوانوں کو کامیاب میزائل تجربے پر مبارکباد پیش کی ہے  ۔