پشاور،7جنوری(اے پی پی): وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) سائبر کرائم پشاور نے رنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس افسروں کے امیل ایڈریس اور وٹس ایپ ہیک کرنے اور سی ڈی آررز اور نادرا کی حساس معلومات حاصل کرکے فروخت کرنے والے گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اہم دستاویزات اور الیکٹرانک اشیاء برآمد کر لیں ۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کے سب انسپکٹر شیرا ز احمد کو اطلاع ملی کہ پولیس افسروں کے امیل ایڈریس اور وٹس ایپ ہیک کرکے حساس معلومات حاصل کرنے اور سی ڈی آررز اور نادرا سے لوگوں کے فیملی ٹھری کی معلومات حاصل کرکے فروخت کرنے والا گروہ رنگ روڈ پشاور پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں موجود ہے جس پر سب انسپکٹر شیرا ز احمد نے ایف آئی اے کی ٹیم اور مقامی پولیس کی مدد سے ریسٹورنٹ پر چھاپہ مار اور وہاں سے شعیب نواز،سمیع اللہ،عمران محمود بٹ ،احسان اللہ اور ہمایون خورشید کو گرفتار کر لیا ۔
ایف آئی اے کی ٹیم کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے ملنے والے موبائل فونز سے معلومات حاصل کی گئی ہے اس کے مطابق ملزمان نے مختلف خواتین کے ناموں سے اکائونٹ بنائے ہیں جس کے ذریعے وہ لوگوں سے رقوم وصول کرتے ہیں۔











