بہاولنگر،09جنوری(اے پی پی):ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن 2022/21 الیکشن کی پولنگ کا عمل جاری ہے،ڈسٹرکٹ بار کے 624 سے زائد ووٹر وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔
بار روم میں پولنگ سٹیشن، بوتھ سنٹر قائم کیے گئے ہیں جبکہ وکلا کی بڑی تعداد موجود ہے۔
صدارت کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، صدر کی نشست کے لیے محمود حسین نجف،امتیاز ہانس اور نذیر عاکوکاکے درمیان کڑا مقابلہ ہو رہا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر احمد نعیم قریشی کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا سلسلہ شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔











