صوابی ،09جنوری (اے پی پی ) :محکمہ صحت ضلع صوابی کے زیر استعمال ہیلتھ ایمبولینسز کو باقاعدہ طور پر ریسکیو1122 کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈی ایچ کیو ہسپتال اور بی ایم سی ہسپتال کی ایمبولینسز بھی ریسکیو1122 کے حوالے کر دی گئیں ہیں۔
ایمبولینسز ہسپتال ڈاکٹرز کی ہدایات پر مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کی منتقلی کے لیے استعمال ہوں گی جبکہ ابتدائی طور پر ہسپتال میں موجود ریسکیو1122 کے زیر انتظام ایمبولینسز سے لاش اور ہسپتال سے گھر منتقلی نہیں کی جائے گی۔











