ملتان،09جنوری(اے پی پی ):ڈویژنل انتظامیہ اورکسٹم حکام مشترکہ طو ر پر پیٹرولیم سمگلنگ کیخلاف منظم کریک ڈاؤن کے لئے متحرک ہو گئے ہیں۔ اس سلسلے میں کمشنر جاوید اختر محمود کی زیر صدارت کسٹم افسران اور ڈویژن بھرکے تمام ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کمشنر ملتان ڈویژ ن جاوید اختر محمودنے کہا کہ غیر قانونی پیٹرول پمپس مالکان اور انسداد پیٹرول سمگلنگ کے خاتمے کےلئے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔پیٹرولیم کی سمگلنگ روکنے کےلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم ہونگی جس کے سربراہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز ہونگے،پلا ن کے تحت ضلعی انتظامیہ،کسٹم حکام غیر قانونی پیٹرول سمگلنگ میں ملوث مالکان کو پہلے مر حلے میں نوٹس جاری کریں گے، بعد ازا ں ٹائم فریم کے بعد لیگل طریقہ کار کے مطابق ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
جاوید اختر محمودنے کہا کہ تمام اضلاع کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاون کی رپورٹس کمشنر آفس کو بھجوائیں گی اورہر ڈویژن کا کنٹرول روم روزانہ کی پراگریس مرکزی کمانڈ اتھارٹی کو شیئر کرے گا،سمگلنگ مافیا کی کمر توڑنے کے لئے چیف کلکٹر کسٹم اورچیف سیکرٹری کی سربراہی میں سنٹرل اتھارٹی قائم کر دی گئی ہے۔
کمشنر ملتا ن نے کہا کہ دستاویزات فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپوں کو سربمہر کیا جائے گااور7 روز میں دستاویزات فراہم نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے،منظم حکمتِ عملی کے تحت تمام انتظامی افسران کو پورا پلان شیئر کیا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ انسداد پیٹرولیم سمگلنگ کے لیے انفورسمنٹ ٹیم لیگل کمی و بیش کا بھی جائزہ لے گی ۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر الزمان قیصرانی سمیت ڈپٹی کمشنرز، کسٹم کلکٹرمنیزہ مجید بھی ویڈیو لنک پر موجود تھیں۔











