صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا بی ایچ یوز کا اچانک دورہ، خراب صورتحال پر انچارج اور عملہ تبدیل کردیا

123

پشاور، 9جنوری(اے پی پی): صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے ہفتہ کے روز یہاں بی ایچ یو بڈھنی(BHU Budhni) ) کا اچانک دورہ کیا اور خراب صورتحال پر انچارج اور عملہ تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

 وزیر صحت نے صفائی، ادویات کی عدم فراہمی اور مسلسل کم او پی ڈی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کی ہدایت بھی کی۔

وزیر صحت کو علاج کی غرض سے آئے چند افراد نے بھی صحت سہولیات کی عدم دستیابی سمیت بی ایچ یو سے متعلق کئی شکایات ریکارڈ کروائیں، جس وزیر صحت نے بی ایچ یو کے میڈیکل آفیسر اور میڈیکل ٹیکنیشن کو ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز رپورٹ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ۔

اس موقع پر کیٹیگری ڈی ہسپتال گڑھا تاجک میں تعینات گریڈ 17 کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان کو بی ایچ یو بڈھنی میں ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کر دی گئی۔