سکھر،10جنوری(اے پی پی ): پولیس سے اظہار یکجہتی اور شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے پر تاجر برادری ،شہریوں،سماجی وسیاسی تنظیموں کے زیر اہتمام کپڑا مارکیٹ سکھر میں مظاہرہ کیا گیا اور ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں سمیت سکھر پولیس کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ مظاہرے کی قیادت تاجر رہنما محمد وکی میمن سمیت سماجی و سیاسی تنظیموں کے رہنما وقار علی سومرو،عبدالجبار ،نصیر گوپانگ و دیگر کررہے تھے ۔
اس موقع پر مذکورہ رہنماوں کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی قیادت میں سکھر پولیس کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے، شہر میں امن و امان کی خراب صورتحال کو بہتر بنانے سمیت سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے سکھر پولیس دیگر شہروں کے مقابلے میں احسن طریقے سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔
ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں سمیت سکھر پولیس کو بہتر کارکردگی پر سلام پیش کرتے ہیں اور جرائم پیشہ افراد،سماجی برائیوں کے خاتمے سمیت شہر میں امن و امان کی فضاءقائم رکھنے کیلئے سکھر پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔











