ایبٹ آباد،12جنوری (اے پی پی):ایبٹ آباد کے علاقہ منڈیاں پھل گلاب روڈ پر گھر کے کمرہ میں گیس لیکج کے باعث میاں،بیوی 3بچیوں سمیت دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ڈی ایس پی سرکل میرپور کیڈٹ صابر کے مطابق اوگی کا رہائشی محمد جاوید اپنی اہلیہ یاسمین بی بی اورتین بچیوں کے ہمراہ کمرہ میں گیس کا ہیٹر جلاکر سوگیا۔گیس لیکج کے باعث محمد جاوید،یاسمین بی بی زوجہ محمد جاوید،3سالہ،6 سالہ اور13سالہ بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئی ہیں۔وقوعہ کی اطلاع پر ریسیکو 1122ٹیم اورڈی ایس پی سرکل میرپورپولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ آئے اورجاں بحق افراد کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیں۔پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالہ کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں شیڈول کے بغیرگیس کی لوڈشیڈنگ نے قبل ازیں بھی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔شہریوں محکمہ سوئی گیس حکام سے سوئی گیس بندش کا باقاعدہ شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔











