جیکب  آبادپولیس کی بڑی کاروائی، 107 کلو گرام منشیات  برآمد

73

جیکب آباد،20 جنوری(اے پی پی): پولیس کی بڑی کارروائی، 107 کلو گرام منشیات برآمد  ،بین الصوبائی منشیات گروہ کا سرغنہ گرفتار، مزدا ٹرک پولیس حراست میں  لے   لیا  گیا ۔

 ایس ایس پی جیکب آباد محمد طارق نواز کے سخت احکامات برائے منشیات کی روکتھام کو مدنظر رکھتے ہوئے سی آئی اے جیکب آباد پولیس کی ممل پھاٹک روڈ نزد گوٹھ اسد اللہ رند پر خفیہ اطلاع پر کارروائی  کی گئی جس میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا کر مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں میں سے 107 کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے  جبکہ بین الصوبائی چرس اسمگلر جمع خان بروہی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزمان منشیات  بلوچستان سے سندھ کی طرف سے اسمگل کر رہا تھا جس کو پکڑ لیا گیا ہے۔