سیالکوٹ،21 جنوری(اے پی پی ):سیالکوٹ،وزیرآبادروڈپرافسوسناک حادثہ ،11افرادزخمی4 جاںبحق ہوگئے۔
ریسکیو1122سیالکوٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسرانجنئیرنویداقبال کےمطابق حادثہ رویلہ کےقریب مسافر وین اور ڈمپر کے درمیان اس وقت پیش آیاجب شدیددھندتھی۔
ریسکیوکےمطابق حادثہ میں 11افرادزخمی ہوئے ہیں جبکہ چار افراد جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونےوالے افراد جن میں موضع سودھرے کارہائشی مسافروین کاڈرائیوررانا آصف،کھروٹہ سیداں کامحمدوسیم اوراے پی پی سیالکوٹ اسٹیشن کے سینئر کلرک وزیرےچک کارہائشی محمدآصف شامل ہیں جبکہ شدید زخمی عصمت اللہ خان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو نے وزیرآباد ہسپتال منتقل کر دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا اس کا تعلق پاک آرمی سے تھا۔











