میرپورخاص؛پولیسں افسران کی بہترین کارگردگی پر انکے اعزاز میں  تقریب ” پذیرائی و حسن کارگردگی” ایوارڈ کا انعقاد

314

میرپورخاص،27جنوری( اے پی پی):  انجمن تاجران وہ چیمبر آف کامرس  میرپورخاص  کی جانب سے  شہر،   ضلع اور میرپورخاص رینج کے پولیس افسران، ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک،   ایس ایس پی فیصل بشیر میمن کی بہترین کارگردگی پر انکے اعزاز میں  تقریب ” پذیرائی و حسن کارگردگی” ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب سے خطاب میں ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک اور ایس ایس پی فیصل بشیر میمن نے میرپورخاص کے تاجروں اور شہریوں کا انکی حوصلا افزائی کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی جانب سے تاجروں کو ہر قسم کا ساتھ دینے کی یقین دھیانی کرائی.

تقریب میں  سندھ کے جرنل سیکریٹری امین میمن، انجمن تاجران میرپورخاص  ڈویزن کے صدر انیس الرحمٰن شیخ، تاجر وہ سماجی شخصیات خان عبد الخالق خان، ایڈوکیٹ وہ سیبئر صحافی احمد سعید قائم خانی،  آصف چودہری، حاجی غلام نبی چندیجہ،  محمد بخش کپری،  سینئر پولیس افسران ڈی ایس پی عثمان لغاری،  انسپیکٹر غلام حسین سدھایو،  عنایت زرداری، دانش بھٹی،  کامران ھالیپوٹو، افتخار باجوہ  سمیت بڑی تعداد میں پولیس افسران،  تاجروں سیاسی،   سماجی،  شخصیات نے شرکت کی۔