سکھر:مرمتی کام کیلئے جانے والی رلیف ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، کئی گھنٹوں بعد ٹریک بحال کردیا گیا

85

سکھر،03 فروری ( اے پی پی ): سکھر ریلوے اسٹیشن کے قریب گڈانی پھاٹک پر رلیف ٹرین ٹریک سے اترگئی،ٹرین پٹڑی سے اترنے کے باعث سکھر بلوچستان ٹریک بلاک ہوگیا۔ اس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ رلیف ٹرین شکارپور میں ریلوے لائن پر بننے والے پل کے مرمتی کام کیلئے جا رہی تھی۔رلیف ٹرین میں موجود عملہ اور دیگر رلیف ٹرین کو ٹریک پر چڑھانے کے لئے کوششوں میں مشغول رہے، کئی گھنٹوں بعد ریلوے ٹریک  کو  بحال کیا گیا۔