سیالکوٹ،5فروری( اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی ء کشمیر کے سلسلہ میں کچہری کلاک ٹاور چوک میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ غاصبانہ ہے اور اقوام عالم کی کشمیریوں پر مظالم پر خاموشی مجرمانہ ہے۔کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ ڈھرکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام جدوجہد کشمیر کی حمایت کرتی ہے اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشمیر میں استصواب رائے کی منظور شدہ قرارداد پر عملدرآمد کروائیں تاکہ کشمیری عوام اپنے حق رائیدگی آزادنہ استعمال کرتے ہوئے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکے۔
بعد ازاں کچہری چوک سے ایوان صنعت وتجارت تک اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے اختتام پر کشمیر کی آزادی اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن چودھری محمد اخلاق اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔