اوکاڑہ08،فروری (اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کے سماج دشمن عناصر کےخلاف کاروائیاں سخت کرنے کے احکامات کے نتیجے میں تھانہ صدر پولیس اوکاڑہ نے منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم عنائت علی کے قبضہ سے بڑی مقدار میں چرس اور افیون برامد کی جس میں 2330گرام چرس 200گرام افیون شامل تھی۔