وہاڑی :پنجاب بھرکی طرح ضلع وہاڑی میں بھی اربوں روپے مالیت کی کمرشل اراضی ناجائرقابضین سے واگزارکرانے کیلئے آپریشن شروع کردیاگیا

93

وہاڑی ،08 فروری (اے پی پی ):پنجاب بھرکی طرح ضلع وہاڑی میں بھی اربوں روپے مالیت کی کمرشل اراضی ناجائرقابضین سے واگزارکرانے کیلئے آپریشن شروع کردیاگیاابتدائی طورپرشہرکے وسط میں تقریباًایک ارب بیالیس کروڑروپے مالیت کی 11ایکڑ18مرلہ اراضی واگزارکرالی گئی ہے۔

 پنجاب حکومت کی ہدایت پر قبضہ گروپوں سے سرکاری اراضی واگزار کروانے کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی نے شہر کے وسط میں کاروائی کرتے ہوئے  بااثرافرادکے زیرقبضہ ایک ارب بیالیس کروڑروپے مالیت کی 11ایکڑ18مرلہ پرمشتمل سرکاری اراضی جس کی لیزکی مدت 2010 میں ختم ہوچکی تھی لیکن بااثرقابضین اس پربدستورقابض چلے آرہے تھے ان سے واگزار کروا لی بااثر قبضہ مافیا عرصہ دراز سے عدالتی حکم امتناعی کی آڑ میں اس سرکاری اراضی پر قبضہ جمائے بیٹھے تھے گذشتہ روز عدالتی حکم امتناعی ختم ہونےپرڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)وقاص رشیدکے احکامات کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنرچوہدری جعفرگجرنے پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اراضی واگذارکرالی اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرچوہدری جعفرگجرکاکہناتھاکہ سرکاری کمرشل اراضی پرناجائزقابضین کے خلاف نہ صرف شہری حدودبلکہ دیہی حدودمیں بھی بلاتفریق کاروائیاں کی جائیں گی اس سلسلہ میں لسٹیں تیارکرلی گئی ہیں۔