مظفرگڑہ ،:ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف مہم جاری

87

مظفرگڑہ ، 08فروری (اےپی پی):ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف مہم جاری. رکھ خانپور میں جنگلات کی ملکیتی 60 ایکڑ سرکاری قبضہ واگزار کرالی۔قابضین نے سرکاری زمین پر گندم کاشت کی ھوئی تھی۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب ترین کی ہدایت پر گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شعیب نے محکمہ ریونیو کے افسران پولیس اور مشینری کے ہمراہ موضع رکھ خانپور میں محکمہ جنگلات کی ملکیتی 60 ایکڑ اراضی کو قابضین سے واگزار کراکے موقع پر ہل چلا دیا اس موقع پر انکے ہمراہ تحصیلدار صاحبزادہ محمد ظفر بھی موجود تھے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شعیب نے کہا کہ سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کیخلاف ہر ممکن کارروائیاں کی جارہی ہیں اور قابضین کیخلاف بلاتفریق سخت کارروائی کا سلسلہ جاری ہے جسکی نگرانی ڈپٹی کمشنر کررہے ہیں۔