جیکب آباد، 10 فروری ( اےپی پی): ایس ایس پی جیکب آباد محمد طارق نواز کی سربراہی میں تعلقہ گڑھی خیرو کو جیکب آباد پولیس نے ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف تابڑ توڑ کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ گروہوں کی محفوظ پناہ گاہوں اور مورچون کو مسمار کرکے نظر آتش کیا گیا ہے،متعدد مقامات پر چھاپوں کے نتیجے میں 45 سے زائد افراد کو گرفتار کرکے ویرافائے کیا گیا جس کے نتیجے میں 04 اشتہاری روپوش و مطلوب ملزمان 01 جمعو ولد کالو کٹوہر 02 پاندھی عرف نظیر ولد میرا کٹوہر 03 علی مراد ولد کیہر کٹوہر 04 خادم حسین ولد لعل بخش کٹوہر کو گرفتار کرلیا گیا اور قانونی کاروائی کر دی گئی،جبکہ دیگر ڈکیت 01 بھارو ولد ٹارو ڈھانی 02 خانو ولد نور محمد ڈھانی 03 سرو ولد بجار کٹوہر 04 میر گل کٹوہر 05 پیارو ڈھانی 06 کالو کٹوہر ولد رمضان کٹوہر سمیت دیگر عادی روپوش و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے متعدد چھاپے مارے گئے اور ملزمان کی محفوظ پناہ گاہوں اور مورچون کو مسمار کرکے نظر آتش کیا گیا اور ہر متعدد پولیس پکٹ قائم کی گئی ہیں تاکہ ہر قسم کے جرائم پیشہ افراد پر قابو پایا جائے۔











