اوکاڑہ:؛ تھانہ چورستہ میاں خان پولیس نے چار منشیات فروشوں کورنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

95

اوکاڑہ،14فروی(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کے احکامات پر سمج دشمن عناصر کے خلاف جاری مہم کے نتیجے میں تھانہ چورستہ میاں خان پولیس کی کارروائی، ایس ایچ او سعادت اللہ خان اور پولیس ٹیم نے چار جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور دیسی شراب برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزمان کی شناخت علی رضا ، محمد حسین ، اللہ دتہ اور صدیق کے نام سے ہوئی ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔