ملتان، 19 فروری (اے پی پی): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے 7 بھکاری بچے وارننگ کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیئے ہیں، بچوں کو گزشتہ سے پیوستہ روز دوران ریسکیو آپریشن شہر کے مختلف مقامات سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا۔بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو بیورو سنٹر میں بہترین سہولیات فراہم کی گئیں اور ذہنی و نفسیاتی کونسلنگ کی گئی، بچوں کا تعلق ملتان کے مختلف علاقوں سے ہے۔











