تھرپار،19فروری (اے پی پی):تھرپارکر کہ قومی حلقے 221کے ضمنی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈویزنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ، ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج ذوالفقار علی لاڑک کے ہمراہ دربار ہال مٹھی میں ضلعی انتظامیہ تھرپارکر، الیکشن کمیشن کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سے اجلاس منعقد کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوھو، ایس ایس پی تھرپارکر سردار حسن نیازی، ڈسٹرکٹ رٹرننگ افسر میاں محمد شاہد، رٹرننگ افسر روشن علی مستوئی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تھرپارکر محمد محفوظ عالم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو راجیش کمار، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر گوردھن داس، ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی زوہیب عباسی، ایکسئین ایجوکیشن ورکس ریاض احمد میمن، ایکسئین بلڈنگ اوم پرکا ش، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سیکینڈری اسکولز غلام نبی ساھڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر پرائمری اسکولز دولت رام اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈویزنل کمشنر عبدالوحید شیخ نے کہا کہ صاف، شفاف اور پر امن ماحول میں انتخابات کروانا ضلعی انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے اس ضمن میں پولنگ اسٹیشن اور درپیش مسائل کے حل اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے میں خود اس پورے عمل کی نگرانی کررہا ہوں تاکہ ووٹرز اپنے ووٹ کا حق آزادانہ اور پر امن ماحول میں ادا کر سکیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوھو کو ہدایت کی کہ ہر تحصیل سطح پر موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ فوری طور پر ضرورت پڑنے اورمسائل کے حل کیلئے پولنگ اسٹیشن پر فوری طور پر پہنچ سکیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گوردھن داس کو ہدایت کی کہ پولنگ مرحلے والے دن ایمبولینس جس میں ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس کے علاوہ ہسپتالوں میں بھی ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس ذوالفقار علی لاڑک نے ایس ایس پی تھرپارکر کو ہدایت کی پولنگ عملے، پولنگ سامان کی حفاظت اور پولنگ اسٹیشن میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے حفاظتی انتظامات کئے جائیں۔











