ملتان بورڈ کے زیراہتمام انٹر کالجیٹ گرلز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ  گورنمنٹ کالج برائے خواتین خانیوال نے    جیت لی

68

 

ملتان،  23فروری (اے پی پی ):ملتان بورڈ کے زیراہتمام انٹر کالجیٹ گرلز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ منگل کو یہاں علی گڑھ سکول میں منعقد ہوا جس میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین خانیوال، گورنمنٹ کالج برائے خواتین بورے والا گورنمنٹ کالج برائے خواتین چونگی نمبر 6 ،کیپس  کالج اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین ممتاز آباد کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

مقابلے میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ کالج برائے خواتین خانیوال ، دوسری پوزیشن گورنمنٹ کالج برائے خواتین چونگی نمبر 6  جبکہ   تیسری  پوزیشن گورنمنٹ کالج برائے خواتین ممتاز آباد نے حاصلِ کی۔