احمد پور شرقیہ ،24فروری (اے پی پی ):شوہر کے ہاتھوں عباسیہ لنک کینال میں پھینکی جانے والی بیوی کی لاش 28 روز بعد نہر سے برآمد , شوہر نے اعتراف جرم بھی کر لیا تھا۔ شوہر کی نشاندہی پر نہر سے لاش کی تلاش کے لیے 28 روز سے ریسکیو آپریشن جاری تھا ۔
اوچ شریف میں شوہر حسنین نے اپنی بیوی سعدیہ کو گھریلو نا چاقی پر نہر میں پھینک دیا تھا ۔جسکی تلاش کے لیے 28 روز سے ریسکیوآپریشن جاری تھا ,محلہ گیلانی کے رہائشی حسنین کا اکثر اپنی بیوی سادیہ بی بی کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا اپنی بیوی کو موٹر سائیکل پر عباسیہ لنک کینال پر لے گیا تھا اوراسکو نہر میں پھینک دیا تھا ,بیوی غائب ہونے پر لڑکی کے وارثان نے تشویش کا اظہار کیا تھا جس پر پولیس نے شوہرکو حراست میں لے کر پوچھ گوچھ کی تو شوہر نے اعتراف جرم کر لیا تھا ۔اور اسکی نشاندہی پر نہر سے لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری تھا ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ۔