احمدپورشرقیہ:سمہ سٹہ ریلوے بوگی سے پچاس لاکھ کرنسی نوٹ چوری کرنے والا ریلوے ملازم گرفتار

98

احمدپورشرقیہ 24،فروری (اےپی پی):سمہ سٹہ ریلوے بوگی سے پچاس لاکھ کرنسی نوٹ چوری کرنے والا ریلوے ملازم گرفتار 49 لاکھ چھیاسٹھ ہزار برآمد دو ملزم فرار بہت جلد ملزم گرفتار کر لیں گے ڈی ایس پی ریلوے ملتان ڈویژن سید اسد عباس بخاری۔

وی او   تفصیل کے مطابق ملتان ڈویژن ریلوے انویسٹیگیشن ڈی ایس پی ایس ایچ اوریلوے تھانہ سمہ سٹہ ملک فیاض احمد سب انسپکٹر عمران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دس فروری کو مال گاڑی 501 آپ کراچی سے اسٹیٹ بینک کی 17 ارب روپے کی کرنسی نوٹ فیصل آباد لے کر جا رہی تھی مال گاڑی کی دو بوگیوں میں 978 بکس جس میں 18 بکس پرائز بانڈ کے تھے جب گاڑی ریلوے یارڈ سمہ سٹہ پہنچی تو ورکنگ اور چیکنگ کے لیے گاڑی 3 گھنٹے کھڑی رہی جب صبح ریلویاسٹیشن سمہ سٹہ پر پہنچیں تو ایک بوگی سیلیں اور تالا ٹوٹا ہوا تھا جس کی فیصل آباد جانچ پڑتال کی گئی تو ایک بکس غائیب تھا جس میں پچاس لاکھ مالیت کے کرنسی نوٹ تھے ریلوے تھانہ سمہ سٹہ میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا  ایس ایس پی ملتان مہر کوثرعباس کی ہدایت پر ٹیم تشکیل دی گئی جس کی وہ خود نگرانی کرتے رہے جو جیوفینسنگ آئی ٹی اور مخبر کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے میں کامیابی حاصل ہوئی مرکزی ملزم ریلوے ملازم کیبن مین محمد صادق سیال نے اپنے دو بیٹوں محمد ساجد محمد ماجد اور داماد محمد زبیر کے ساتھ ملکر مال گاڑی کی سیلیں اور تالے توڑ کر چوری کیا تھا ملزم محمد صادق اور اس کا بیٹا ساجد کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضہ سے 49 لاکھ 66 ہزار برآمد کر لیے ہیں جبکہ دو ملزمان محمد ماجد اور زبیرفرار ہیں انہیں بھی بہت جلد گرفتار کر لیں  گے مرکزی ملزم محمد صادق ریکارڈ یافتہ ملزم ہے پہلے بھی چوریوں میں ملوث رہا ہے مزید تفتیش جاری ہے ریلوے ملازم شامل نہ ہو بوگیوں کے ساتھ حفاظت سکارڈ ہونے کے باوجود ان کی غفلت کے باعث یہ واقعہ پیش آیا 8 گارڈ ز کے خلاف بھی انکوائری ہو رہی ہے۔