سکھر: نیب نے شکارپور فلور مل مالک کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا

93

سکھر،26 فروری ( اے پی پی ): نیب سکھر نے شکارپور فلور مل کے  مالک کو10 کروڑ روپے کی سرکاری گندم کی خریداری میں مبینہ خرد برد کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ، احتساب عدالت سکھر نے ملزم کو14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا، نیب نے ملزم کو احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا۔

 احتساب عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو 11 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔