کراچی ،26 فروری (اے پی پی): وفاقی سیکریٹری برائے قومی ورثہ اور ثقافت نوشین جاوید امجد نے آج قائد ِ اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کے ممبران سے اُنکے دفتر میں ملاقات کی، ملاقات میں قومی ورثے کے تحفظ اور اُس میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے تبادلہ ِ خیال کیا گیا ، اس موقع پر مزار ِ قائد کے احاطے میں نصب کیئے جانے والے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے حوالے سے بھی وفاقی سیکریٹری کو بریف کی گیا۔











