پشاور؛ ضلعی انتظامیہ  کی  ٹاؤن ون کی حدود میں کارروائی، غیر قانونی مذبح خانے  سیل

106

پشاور، 26فروری(اے پی پی): پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ٹاؤن ون کی حدود بانوں شیخ آباد کے علاقے میں غیر قانونی مذبح خانے پر چھاپہ مارتے ہوئے ناقص اور لاغر جانوروں کا گوشت برآمد کر کے 3افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ٹائون ون سلیم خان کو شکایات موصول ہوئیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے انفورسمنٹ آفیسر قیصر باچہ اور انسپکٹر فضل محمود نے شیخ آباد میں کارروائی کی جہاں مذبح خانے میں لاغر اور بیمار جانور ذبح کئے جا رہے تھے ،بدبو دار اور گلے سڑے گوشت کی وافر مقدار موجود ہونے پر انفورسمنٹ آفیسر قیصر باچہ مذبح خانے کو سیل کرتے ہوئے گلا سڑا گوشت تلف بھی کر دیا۔