اسلام آباد،26فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کو بھارت نے اپنے مذموم عزائم کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن سب پر عیاں ہو چکا ہے کہ بھارت خود دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث ہے، پاکستانی اقدامات کے باعث پاکستان کو اب بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جا سکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود ایف اے ٹی ایف کی طرف سے دیئے گئے ٹاسک کو 90 فیصد مکمل کیا، اقدامات کے باعث پاکستان کو اب بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جا سکتا، جون میں ایف اے ٹی ایف کے مکمل نکات پر عملدرآمد کر لیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اقدامات کے باعث پاکستان کو اب بلیک لسٹ میں نہیں ڈالا جا سکتا۔
حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، فیٹف کے 27 ایکشن پلان میں سے 24 مکمل کر لیے، کوشش ہے کہ جون میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے 27 نکات مکمل کر لیں، 3 اہداف رہ گئے ہیں، وہ بھی جلد پورے کر لیں گے، کورونا کے باوجود ٹارگٹ کو ہم نے بڑی حد تک پورا کیا۔
حماد اظہر نے کہا کہ حکومت ملی توہمارے سامنے ٹاسک تھا کہ پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے سے بچایا جائے، فیٹف کی طرف سے دیئے گئے ٹاسک کو 90 فیصد مکمل کر لیا۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان نے تین اہداف پر جزوی طور پر عملدرآمد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیٹف نے سب سے مشکل اور جامع پلان پاکستان کو دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیٹف پلان مختلف ٹائم لائنز کے ساتھ پاکستان کو دیا گیا۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر سرکاری محکموں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔











