اوکاڑہ؛ پیرسید اسماعیل شاہ بخاری المعروف حضرت کرمانوالا کے 55 ویں عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر

188

اوکاڑہ،28 فروری(اے پی پی):پیر سید حضرت محمد اسماعیل شاہ بخاری المعروف حضرت کرمانوالہ شریف کےدوروزہ سالانہ عرس کی تقریبات میں عقیدت مندوں اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، زائرین کی جانب سے فاتحہ خوانی ذکر و اذکار نوافل اور قرآن پاک کی تلاوت کا سلسلہ جاری رہا ،عرس مبارک میں محفل نعت اور علمائے کرام کے خطابات سے عقیدت مندوں اور زائرین کے دلوں کو دین سے آشنا کیا گیا۔

 عرس مبارک کے   دن  ڈپٹی کمشنر کی طرف سے لوکل  چھٹی کااعلان کیاگیا اور  دربار شریف پر حاضری کے لیے آنے والے زائرین کے لیے دربار شریف کی جانب آنے اور جانے والے داخلی اور خارجی راستوں پر  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کے احکامات پر  سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اور  ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ عرس مبارک کی آخری نشست بعد از نماز ظہر ختم ہوئی جس میں اجتماعی دعا میں عالم اسلام اور ملک بھر کے لیے دعا خیر کی گئی۔