نوشہرہ ورکاں  میں کھلی کچہری کا انعقاد، اسسٹنٹ کمشنر نے سائلین کے مسائل سننے

63

 

نوشہرہ ورکاں ،01 مارچ (اے پی پی ): وزیر اعلی  عثمان بزدار کے حکم پر پنجاب بھر کی طرح اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال کی جانب سے ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے سائلین کے مسائل سننے کے بعد موقع پر انکی داد رسی کی اور کئی معاملات میں افسران کو تین روز میں سائلین کی شکایات کے حل کا حکم جاری کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران عوام کی خدمت کے لیے ہیں، ہر سرکاری ملازم اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے اور اپنے دفاتر میں تسلسل سے حاضر ہو کر عوام کی مشکلات کا حل کریں۔

کھلی کچہری کے انعقاد کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے تمام سائلین اور افسران کو ماسک پہنائے گئے تھے۔

اس موقع  پر تحصیلدار حسن اختر ،نائب تحصیلدار خالد ہمائیوں  ،لینڈ ریکارڈ آفیسران سمیت دیگر محکموں کے افسران  اور پٹواریان بھی موجود تھے۔