وزیراعظم سے وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود اور ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

74

 

اسلام آباد،2مارچ  (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان سے وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود اور این اے 110 سے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد، این اے 105 سے رکن قومی اسمبلی رضا نصراللہ گھمن اور این اے 107 سے رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد نے منگل کو یہاں  پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔

وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔