اوکاڑہ؛لاہور سے خانیوال جانے والی بس اخترآباد کے قریب الٹ گئی،دو افراد ہلاک 35 زخمی

144

اوکاڑہ،07مارچ(اے پی پی ):قومی شاہراہ آخترآباد کے قریب رات کے وقت لاہور سے خانیوال جانے والی بس تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی ،حادثے کے نتیجے  میں بس کا گن مین اور کنڈیکٹیر جابحق ہو گئے جبکہ 35 دیگر مسافر زخمی ہو گئے۔

بس کے الٹ جانے کی وجہ تیز رفتاری بتائی گئی ہے   جبکہ  بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو  گیا ہے  ۔موٹروے پولیس اور ریسکیو کی جانب  سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔