نوشہرہ ، 09مارچ (اے پی پی): سیکرٹری صحت پنجاب کی ہدایت پر نوشہرہ ورکاں کے دودیہاتوں تتلے عالیٰ کے محلہ جٹانوالہ اور جلہن کے محلہ دینداراں کے ایریا میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال کی ہدایت پر محکمہ پولیس محکمہ ریونیو اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے گلیوں کو 15مارچ تک سیل کردیا گیا، پولیس سیل شدہ گلیوں میں آمد ورفت روکنے کیلئے سیکورٹی کے فرائض انجام دے گی۔
اسسٹنٹ کمشنرراشد اقبال نے بتایاکہ کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کررہی ہے جس سے محفوظ رہنے کیلئے کووڈ19کے ایس او پیز پر عمل کرکے محفوظ رہاجاسکتاہے۔ حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ماسک کا استعمال، پرہجوم جگہ سے دور رہنا انتہائی ضروری ہے عوام ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں۔











