سکھر:ایس ایس پی خیرپورکا 25 رجب نکالے جانیوالے قدیمی ماتمی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

57

سکھر،10مارچ(اے پی پی ): خیرپور پولیس کی جانب سے ماتمی جلوس کی سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے، سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کیمروں سے نگرانی، داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ، واک تھرو گیٹ سے تلاشی کے بعد لوگوں کو گزارا جا رہا ہے، ماہر نشانے باز بھی تعینات کئے ہیں۔ ایس ایس پی خیرپور جناب امیر سعود مگسی صاحب نے پولیس افسران و اہلکاروں کو سیکیورٹی کے متعلق الرٹ رہنے کی سخت ہدایات جاری کیں

 25 رجب کو تاریخی ماتمی جلوس کی سیکورٹی کے لئے 600 سے زائد پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت رینجرز کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے، ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے جبکہ ڈرون کیمروں سے بھی ماتمی جلوس کی نگرانی کی جا رہی ہے، جلوس کی گزرگاہوں میں آنیوالی بلند و بالا عمارتوں پر ماہر نشانے بازوں کو بھی تعینات کیا ہے، جلوس کی گزرگاہوں کے درمیان میں آنیوالے چھوٹے و بڑے تمام راستوں کو خار دار تاریں و دیگر رکاوٹیں حائل کرکے بند کردیا گیا ہے، جبکہ جلوس میں داخلی اور خارجی راستہ بنایا ہے، خواتین کی چیکنگ کے لئے لیڈیز پولیس اہلکار چیکر بھی تعینات کردی گئی ہیں۔