سکھر،10مارچ(اے پی پی ) نیب سکھر کی جانب سے مختلف کیسز میں پلی بارگین کے ذریعے وسول کی گئی رقم ایک کروڑ96 لاکھ39 ہزار298 روپے کا چیک سندھ حکومت کے محکمہ خزانہ کے نمائندے کے حوالے کیا۔ نیب سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایک سادہ پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر مرزا محمد عرفان بیگ نے ایک کروڑ96 لاکھ39 ہزار 298 روپے کا چیک محکمہ خزانہ سکھر کے نمائندے کے حوالے کیا۔ یہ رقم ایجوکیشن ورکس، لوکل گورنمنٹ، خزانہ اور محکمہ فوڈ کے مختلف کیسوں میں پلی بار گین کے ذریعے وصول کی گئی۔
تقریب میں ڈائریکٹر نیب سکھر، تحقیقاتی افسران اور سینئر افسران موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب سکھر مرزا محمد عرفان بیگ نے افسران کی کاوشوں کی سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسی عمل اسی جوش اور جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے ویڑن کے مطابق ہمار ا عہد کرپشن سے پاک پاکستان کے تحت کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اپنے عزم میں اٹل ہے اور مستقبل میں مزید بہتر نتائج حاصل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ نیب











