ضلع ساہیوال میں 60سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز

145

ساہیوال 10 مارچ(اے پی پی )؛ ضلع ساہیوال میں 60سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز مہم کا افتتاح سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نے کیا-   پناہ گاہ سنٹر میں سب سے پہلی ویکسین مردوں میں مہر عبدالغفور ولد برکت علی اور خواتین میں رشیدہ بیگم زوجہ عبدالغفور کو لگائی گئی –

سی ای او ہیلتھ  ڈاکٹر عبدالمجید نے کہا کہ  پناہ گاہ ساہیوال اور اولڈ جیوڈیشل کمپلیکس چیچہ وطنی میں سنٹرز صبح 8بجے سے شام8بجے تک ویکسین لگائیں گے، جبکہ ویکسین لگوانے کے لئے آنے والوں کی مانیٹرنگ کے لئے 50بستروں کا بھی انتظام کیا گیا ہے –

اس کے ساتھ ڈپٹی کمشنر بابر بشیر کی ہدایت پر پینے کے پانی، ٹوئلٹ،انتظار گاہ اور پارکنگ کا بھی انتظام ہے۔