تمام شہریوں کو بہترین معیارکی کوروناویکسین لگائی جارہی ہے، پاکستانی قوم جلداس وباء سے جان چھڑوالیں گے ۔ڈاکٹریاسمین راشد

77

لاہور، 11 مارچ( اے پی پی): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایکسپو سنٹر میں ویکسینیشن سنٹر کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے ایکسپوسنٹرویکسینیشن سنٹرمیں شہریوں سے عملہ کے رویہ اور ویکسینیشن بارے تاثرات لئے جس پر ویکسینیشن کروانے آئے تمام شہریوں نے اطمینان کا اظہارکیاہے۔  اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ایکسپوسنٹرمیں کوروناویکسینیشن سنٹرپربہترین انتظامات کرنے پر کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتی ہوں، گذشتہ24گھنٹوں کے دوران1400سے زائد شہریوں نے کوروناویکسین لگوالی ہے، ایکسپوسنٹرمیں آنے والے تمام شہریوں سے ماسک کی پابندی کرنے کی درخواست کرتے ہیں، تمام شہریوں کو بہترین معیارکی کوروناویکسین لگائی جارہی ہے،انشاء اللہ پاکستانی قوم جلداس وباء سے جان چھڑوالیں گے،صوبہ بھرمیں عام شہریوں کوکوروناویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔