اوکاڑہ،11 مارچ( اے پی پی):منڈی احمد آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،3200گرام چرس بر آمد کر لی گئی ۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او ارسلان اعظم اور پولیس ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔احمد علی نامی ملزم کے قبضہ سے 3200 گرام چرس بر آمد ہوئی ہے جس کیخلاف تھانہ منڈی احمد آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔











