بس ریپڈ ٹرانزٹ پشاور نے سائیکل سروس کا افتتاح کر دیا

92

پشاور،11مارچ(اے پی پی):  ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش نے کہا ہے کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی سائیکل سروس کا آغاز ہوگیا ہے جو پاکستان میں اربن موبیلٹی کے لیے پہلی  سائیکل سکیم ہے اور یہ سسٹم سب کو مبارک ہو۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش نے ان خیالات کا اظہار زو بائیسائیکل سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ  بی آر ٹی مکمل طور پر صاف و شفاف ماحول کو سپورٹ کر رہا ہے۔ بی آر ٹی ناقدین کو دن بدن اپنی تنقید کا جواب مل رہا ہے۔

کامران بنگش نے کہا کہ لندن، پیرس اور دیگر ترقی یافتہ شہروں کی طرز پر پشاور میں سائیکل سروس شروع کی گئی ہے جو خواتین کے لیے بھی قابل استعمال ہے۔ زو سائیکل کی سہولت سے شہری موبائل ایپ کے ذریعے بھی استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش، وزیر ٹرانسپورٹ اور وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے شرکت کی۔