ملتان، 12 مارچ (اے پی پی ): ڈویژنل انتظامیہ اور سیاسی قیادت ملتان شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور ترقی کیلئے پرعزم ہیں۔کمشنر جاوید اختر محمود سے ملتان کے اراکین اسمبلی کے وفدنے جمعہ کو یہاں ملاقات کی،جس دوران اراکین اسمبلی نے شہر کی ترقیاتی سکیموں میں پیش رفت پراطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کمشنر ملتان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اس خطے کی تعمیر و ترقی میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں ،ڈویژنل انتظامیہ کو ترقیاتی پیکج میں اراکین اسمبلی کی بھرپور مشاورت حاصل ہے ۔
ملاقات میں ایم این اے احمد ڈیہڑ،ایم پی ایز سلیم لابر،عبداللہ طارق اور مظہر واصف راں بھی موجود تھے ۔











