بورےوالا،13مارچ(اے پی پی): ملتان جانے والی مسافر کوسٹر اڈا ظہیر نگر کے قریب ملتان سے آنے والی تیز رفتار مسافر بس سے ٹکرا گئی، مسافر بس غلط اوور ٹیک کر رہی تھی جسکے نتیجہ میں حادثہ پیش آیا۔
کوسٹر میں سوار دو بچوں اور ایک خاتون سمیت چار افراد موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ کوسٹر میں سوار 15 مسافر اور بس میں سوار 5 مسافر زخمی ہوگئے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے 10 سے زائد معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا جبکہ دیگر زخمیوں اور نعشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عمر فاروق بھی اطلاع ملتے ہی ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں، انکا کہنا تھا کہ ان حادثات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔











