ملتان ؛ ریجنل پولیس آفیسرسید خرم علی کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس

73

ملتان 15 مارچ(اے پی  پی)؛ ریجنل پولیس  آفیسر سید خرم علی کی زیر صدارت   امن و امان کی صورتحال  سے متعلق    اجلاس   ہوا  ۔اجلاس میں معاون خصوصی وزیراعظم عامر ڈوگر، صوبائی پارلیمانی سیکریٹری ندیم قریشی ،ایم این ایز احمد حسین ڈیہڑ اور ابراہیم خان سمیت  ممبران صوبائی اسمبلی میاں طارق عبدااللہ، ملک سلیم لابر اورایم پی ایز ملک واصف راں،ظہیر الدین علیزئی اور سبین گل نے شرکت کی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

 آر پی او نے کہا کہ ممبران اسمبلی کرائم کنٹرول میں پولیس کے بہترین مددگار ہیں

ایم این اے ابراہیم خان نے کہا کہ حکومتی ترجیحات میں امن عامہ کو فوقیت حاصل ہے۔  ایم این اے عامر ڈوگر نے کہا کہ  پنجاب میں پولیس ریفارمز وقت کی ضرورت ہے اور جرائم پیشہ کے سفارشی نہیں۔ ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ نے کہا کہ  میرٹ پر کام کرنے والے افسر کے ساتھ ہیں۔

 آر پی او نے کہا کہ  دریائی علاقوں میں جرائم پیشہ اور ان کے سرپرستوں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے اور منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔انہوں  نے کہا کہ قبضہ مافیا کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جارہی ، تھانوں کی سطح پر مصالحتی کمیٹیوں کو فعال کیا جا ریا ہے، سالہا سال سے ایک تھانہ میں تعینات افسر و اہلکار تبدیل کئے جائیں گے۔

 صوبائی پارلیمانی سیکریٹری ندیم قریشی نے کہا کہ گنجان آبادی کی بدولت ٹریفک کا دباؤ بڑھ چکا ہے اور  ٹریفک پلان کو از سر نو ترتیب دیا جائے۔