کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کر کے اس مہلک وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے؛اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں

63

نوشہرہ ورکاں،15مارچ(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر  راشد اقبال نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کر کے اس مہلک وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، اس حوالے سے انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں اور مہذب شہری ہونے کے ناطے  تجارتی مراکز میں اور دوران سفر ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

 ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال نے ماتحت اداروں کے سربراہان اور تجارتی نمائندگان  اور صحافیوں سے کورونا  تھریٹ بارے میٹنگ کے دوران کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ دوران سفر ماسک نہ پہننے پر 24 گھنٹے حوالات ہو گی اور کاروبار کے دوران حکم پر عمل درآمد نہ  ہونےپر پانچ سو روپے جرمانہ اور دوکان سیل بھی کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بازار صبح سات بجے سے لیکر شام چھ بجے تک کھلے رہیں گے، ہفتہ اتوار کو پنکچر ،دودھ ، زرعی  ورکشاپس اور انکے متعلقہ سپیئر پارٹس کے مراکز،کریانہ،چکن،گوشت،سبزی ، پھل، اومنی سنٹر،تندور، ھوٹلز، میڈیکل سٹورز، پرائیویٹ ہسپتال، ڈسپنسریز کے علاوہ تمام کاروبار بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیزا برگر شاپس صرف ہوم ڈیلیوری دے سکیں گے، مارکیز میرج ھالز بند رھیں اور دوپہر بارہ بجے سے تین بجے تک صرف تین سو افراد کا ایس او پی کے تحت شادی فنگشن اوپن جگہ پر ہو سکے گا اور میرج ہالز کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ جرمانہ اور مارکی یا ھال سیل ھونے کے علاوہ مقدمہ بھی درج ھو گا۔

انکا کہنا تھا کہ خوانچہ فروش ریڑھی والے ماسک پہننے کے پابند ھونگے اور کاروبار تسلسل سے جاری رکھ سکیں گے اور اس سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کرتے ھوئے ۔گارمنٹس،کپڑا،منیاری، بوٹ شاپس،کراکری، موبائل شاپس،جیولرز،سوڈا واٹر ایجنسیز ،پنسار،ٹیلرنگ شاپس،بک شاپس، ورکشاپس،موٹر سائیکل شو رومز اور ورکشاپس،فرنیچر،بلڈنگ میٹیریل ،سپورٹس،کھل چوکھر،پان شاپس، کھاد اور بیج سٹور،شاپنگ مالز کاروبار ہفتہ اور اتوار کو مکمل بند رھیں گے دیگر دنوں میں صبح سات تا شام چھ بجے تک کھلیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر  راشد اقبال نے نے کہا کہ تاجران انتظامیہ سے تعاون کریں، ایس او پی پر عمل کریں اور بلا وجہ انہیں کوئی  پریشان نہیں کریگا، انسانی صحت اور زندگی کو کورونا جیسے مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے اچھے ظرف کا مظاہرہ کیا جائے۔