نوشہر؛ صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کا سماجی بہبود کےدفاتر اور مراکز کا اچانک دورہ

72

نوشہرہ، 15 مارچ(اے پی پی): خیبر پختونخوا کے وزیر برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے ضلع نوشہرہ میں سماجی بہبود کے دفاتر اور مراکز کا اچانک دورہ کیا اور ڈرگ سنٹر اور ویلفئیر ہوم میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئےڈسٹرکٹ سوشل آفیسر کی سرزنش کی اور  48گھنٹوں میں صفائی بہتر بنانے کا حکم بھی دیا۔

ہشام انعام اللہ نے تمام مراکز میں درکار سہولیات کی رپورٹ بھی طلب کرتے ہوئے سوشل ویلفئیر کمپلیکس کو رواں سال مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ کمپلیکس کیلئے تمام فنڈز اسی سال فراہم کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے خصوصی و بے سہارا افراد کیلئے بنائے گئے ویلفئیر ہوم، اور نشئی  افراد کی بحالی مرکز کا بھی معائنہ کیا۔

انہوں نے ڈرگ سنٹر میں مریضوں کیساتھ ملاقات کی اور  متعلقہ حکام کو مریضوں کیلئے تمام سہولیات اور ادویات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔