نوشہرہ ورکاں،15مارچ(اے پی پی): نوشہرہ ورکاں میں پختہ تعمیر کی گئی نہریں سیم نالیوں کا روپ دھار گئیں ہیں، نہروں میں پانی کی بندش کے دوران آبادیوں کا گندہ پانی جمع ہو رہا ہے،قریبی مکین محلے بھر کی گندگی اور مردار نہروں میں پھینکنے اور کناروں پر گوبر لگانےکے عادی بن گئے ہیں۔
کوڑا کرکٹ کے ڈھیر شاھراؤں اور نہر کناروں کا حسن برباد کرنے میں مرکزی کردار بن چکے ہیں،
نہر کناروں پر موجود گوبر گندگی کے ڈھیر نہروں میں موجود تعفن زدہ پانی اور گندگی عوام کے لیے درد سر اور بیماریوں کے پھیلانے کا ذریعہ بن چکا ہےاور نہروں میں گندے پانی اور فضلات کے بہاؤں پر پابندی کے باوجود گھمبیر حالات پر محکمہ اریگیشن کا عملہ لاپرواھی سے کام لے رہا ہے۔
مقامی سماجی و مذہبی اور ویلفیر تنظیمی ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں راشد اقبال سے مطالبہ کیا ہے کہ نہروں کے پشتوں پر موجود گوبر اور گندگی ڈھیروں کو اٹھوانے کے ساتھ ساتھ نہروں میں گندگی اور تعفن ذدہ پانی گرانے کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے۔











