ملتان 17، مارچ(اے پی پی ): چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگا گمشدہ بچہ حفاظتی تحویل میں لے لیا۔
10 سالہ عبداللہ ولد فیاض کو چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر کال آنے پر تھانہ کمیر ساہیوال سے حفاظتی تحویل میں لیا گیابچے کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہےلواحقین کی تلاش جاری ہے لواحقین چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو یا چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پر رابطہ کریں۔











