ملتان، 17 مارچ(اے پی پی): پرائس مجسٹریٹس کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ، احکامات کی خلاف ورزی پر گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 8 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا ہے، شام 6 بجے مارکیٹیں بند نہ کرنے پر27 دکانیں سیل کر دی گئیں ہیں، کورونا ایس او پیز نظر انداز کرنے پر9 بسیں تھانے میں بند کردی گئیں اور 23 گاڑیوں کو چالان کر دیا گیا ہے ۔ کورنا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر بس مالکان کو71ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے ، بسوں کے خلاف کاروائی سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن نے کی ۔
پرائس مجسٹریٹ نعمان عابد نے گردیزی مارکیٹ اور ایم ڈی اے چوک بھرپور انسپکشن کی ، 20 دکانوں کو سیل اور5 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے جبکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کینٹ ایریا کی مارکیٹوں سے7 دکاندار گرفتار کر لئے گئے ہیں ۔
پرائس محسٹریٹ طارق ولی نے چوک فوارہ اور رشید چوک میں5 دکانوں کو سیل کر دیا ہے اورنگانہ بائی پاس کے قریب چاجک ہوٹل کے مالک جعفر حسین کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے ، چاجک ہوٹل میں انڈور ڈائننگ جاری تھی پرائس مجسٹریٹ نے چاجک ہوٹل کو2 ہزار روپے جرمانہ کیا جس پر ہوٹل مالک نے تکرار شروع کر دی پولیس نے جعفر کو موقع پر گرفتار کرکے کورونا ایکٹ اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دہلی گیٹ کے علاقہ میں بھی 2 دکانیں سیل کی گئیں ہیں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر بوہڑ گیٹ5ہزار ،دہلی گیٹ2 ہزار اورممتاز آباد میں8ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے مجموعی طور پر شہر کی بیشتر مارکیٹں شام 6 بجتے ہی بند کردی گئیں ہیں۔
اے پی پی/کاشف/فرح











