سہولت بازاروں کا دائرہ کار ہر ضلع اورہر تحصیل تک بڑھایا جائے گا:عثمان بزدار

75

لاہور 17 مارچ (اے پی پی): وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں سہولت بازار اتھارٹی کے قیام اور سہولت بازاروں کا دائرہ کار بڑھانے کا جائزہ لیا گیا اور پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی ختم کر کے سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سہولت بازاروں میں کسان پلیٹ فارم بھی لگائے جائیں گے، کسان پلیٹ فارم کے ذریعے کاشتکار اپنی اشیاء براہ راست فروخت کرسکیں گے، سہولت بازار اتھارٹی صوبہ بھر میں سہولت بازاروں کے قیام کو یقینی بنائے گی،سہولت بازاروں کا دائرہ کار ہر ضلع اورہر تحصیل تک بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے اورپرائس کنٹرول کے لئے آخری حد تک جائیں گے،پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے جو کچھ ممکن ہوا وہ کرتی رہے گی،عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے، عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے۔